تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

آصف احمدعلی نئے وزیر خارجہ، حسین حقانی فارغ ہونگے،خلیجی اخبار

جنگ نیوز -
دوحہ…فارن ڈیسک… پاکستان کی وزارت خارجہ میں آئندہ دنوں میں اہم تبدیلیوں کا امکان ہے، خلیجی اخبار ’گلف ٹائمز‘ کے مطابق آصف احمد علی کو وزیر خارجہ بنایا جارہا ہے اور امریکا میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی کو مئی میں تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔اخبار کا کہنا ہے کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان سی آئی اے کے اہل کار ریمنڈ ڈیوس کے تنازعے کے خاتمے کے بعد مئی میں پاکستانی سفیر کی مدت کے ختم ہونے کے بعد تبدیل کئے جانے کا امکان ہے۔ایک اہم پیش رفت یہ بھی ہوئی کہ سینئر پی پی پی کے رہنما اور سابق وزیر تعلیم آصف احمد علی کو وزیر خارجہ بنایا جارہا ہے۔حقانی پر یہ الزام بھی ہے کہ اس نے پاکستانی سیکورٹی ایجنسیوں کی طرف سے درخواستوں کی جانچ کے بغیر اور مروجہ قواعد و ضوابط کو پس پشت ڈال کر ریمنڈ ڈیوس ایسے سینکڑوں امریکیوں کو ویزے جاری کیے۔ڈیوس کے معاملے کے حل ہونے کے باوجود پاکستان کی سیکورٹی ایجنسیاں واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے سے ناخوش ہیں۔حقانی کے دور میں سیکڑوں امریکیوں کو ویزے جاری کئے گئے ہیں جو سی آئی اے سے منسلک لوگ تھے اور سفارت کاروں کی آڑ میں پاکستان میں آئے۔حقانی پر یہ بھی الزام ہے کہ گزشتہ سال جولائی میں صرف ایک دن میں چار سو امریکیوں کو ویزے جاری کرنے پر اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان ایک تنازعہ پیدا ہوااور ایوان صدر کی مداخلت پر حل کیا گیا۔اس وقت ویزے جاری کرنے پر پابندی لگا دی گئی جب کو اسلام آباد میں شکایات موصول ہوئی ہے کہ 'مشتبہ افراد'نے بہت سے ویزوں کے لئے درخواستیں دی ہیں اور ان کو ویزرے جاری کیے جانے تھے۔تاہم ذرائع نے حقانی کے تبدیل کرنے کے امکان کوظاہر کرنے سے انکار کر دیا۔جب رابطہ کیا گیا تو پاکستانی حکام نے تصدیق یا تردید نہیں کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.