29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
آخری کوارٹرفائنل: انگلینڈ کی سری لنکاکیخلاف پہلے بیٹنگ
جنگ نیوز -
کولمبو… ورلڈ کپ کرکٹ 2011ء کا آخری کوارٹر فائنل آج سری لنکااور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے جانے اس میچ میں انگلش کپتان اسٹراؤس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ انگلش ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، جبکہ سری لنکا نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے کلاسیکرا کی جگہ رنگانا ہیراتھ کو شامل کیا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق پریماداسا اسٹیڈیم میں پہلے کھیلنے والی ٹیم فائدے میں رہے گی۔ اس پچ پر کھیلے جانیو الے آخری 49مقابلوں میں سے 36پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم نے جیتے ہیں۔