29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
را۔ون کی ہیروئن کرینہ کپور فلم کے پرومو سے باہر
جنگ نیوز -
ممبئی …شاہ رخ کی نئی فلم، را،ون کی ہیروٴین کرینہ کپور کو اس کے پرومو سے باہر کردیا گیا۔چوبیس مارچ کو جب شاہ رخ کی نئی فلم را،ون کا ٹریلر ریلیز کیا گیا تو، سب حیران تھے کہ اس مووی کی اکلوتی ہیروئین کرینہ کپور تو کہیں نظر نہیں آرہی، بتایا جارہا ہے کہ کرینہ کپور کا کردار اس فلم میں صرف خانہ پری کا ہے، حالانکہ کنگ خان اور کرینہ کی کیمسٹری بہت ملتی ہے، ان کے درمیان کوئی تنازع بھی نہیں ۔ فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ را،ون اور روبوٹ ملتی جلتی فلمیں ہیں، جس طرح روبوٹ میں رجنی کانت کے سامنے ایشوریہ کا چراغ نہ جل سکا ، اسی طرح را،ون میں کنگ خان کے سامنے کرینہ بھی ٹمٹما کر رہ گئیں۔