29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پاک بھارت خارجہ سیکرٹریز ملاقات: دہشتگردی سمیت تمام ایشوز پر بات ہوگی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاک بھارت سیکرٹری داخلہ مذاکرات میں ممبئی حملوں سمیت تمام امور پر بات چیت کی جائیگی۔سینئر حکام کے مطابق28،29 مارچ کو نئی دہلی میں ہونے والے پاک بھارت سیکرٹری داخلہ مذاکرات میں دہشت گردی کے علاوہ قیدیوں کے تبادلے، ویزے کے حصول میں آسانی اور منشیات کے کنٹرول سمیت آٹھ مختلف موضوعات پر بات چیت کی جائیگی۔حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مجوزہ جوڈیشل کمیشن کے دورہ بھارت کی تاریخ کا فیصلہ بھی انہی مذاکرات کے دوران کیا جائیگا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں پاکستان کھلے ذہن کے ساتھ شریک ہوگا۔