29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
باقاعدگی سے ورزش کرنیوالے دماغی طور پر بھی صحتمند رہتے ہیں، تحقیق
جنگ نیوز -
جارجیا … روزانہ ہلکی پھلکی ورزش صرف آپ کو چاق و چوبند ہی نہیں رکھتی بلکہ تحقیق کہتی ہے کہ بے جا فکر اور پریشانیوں سے دوررہنا ہے توبھی ورزش کو معمول بنالیں۔ امریکا کی یونیورسٹی آف جارجیا کی تحقیق کے مطابق ہر روز باقاعدگی سے کچھ دیر ورزش کرنیوالے افرادنہ صرف جسمانی طور پر صحتمند رہتے ہیں بلکہ انہیں ذہنی مسائل بھی کم ہی لاحق ہوتے ہیں۔ایسے افرادمیں پریشانیوں سے نمٹنے کی طاقت پیدا ہوجاتی ہے اس طرح کئی بیماریاں بھی قریب نہیں آتیں۔