تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پاکستان سرمایہ کاری کیلئے بہترین ہے، ڈینش سفیر

جنگ نیوز -
چکوال …پاکستان میں ڈنمارک کے سفیرUffe Wolffhechelکا کہنا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کرتے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ جلد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط بڑھانے کیلئے اہم اعلان کیا جائیگا۔ چکوال میں ایشیا کے پہلے ویسٹ پاورپلانٹ کے افتتاح کے موقع پرڈنمارک سفیر مسٹراوفے کا کہنا تھا کہ پاکستان سرمایہ کاری کیلئے انتہائی ساز گار جگہ ہے پاکستانی لوگ محنتی اورانسان دوست ہیں چند دہشت گرد عناصر کی وجہ سے تاثر خراب کرنا اچھی بات نہیں ۔ڈنمارک سفیر نے کہا کہ ان کی حکومت توانائی کے بحران کے خاتمے کیلئے کوڑے، سولر اور کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کی مشینری اور ٹیکنیکل مہارت مہیا کرنے کیلئے تیار ہے،معروف صنعت کاررضا منشا نے بتایا کہ10میگا واٹ کا ویسٹ پاور پلانٹ سستی بجلی دیگا، اسے اگلے مرحلے میں مزید32 میگاواٹ تک بڑھا کر نزدیکی علاقے کو بھی بجلی دی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.