29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پاک بھارت میچ: چندی گڑھ میں بے پناہ پروازیں، ہوٹل مالکان کی چاندی
جنگ نیوز -
چندی گڑھ … زمین سے لے کر آسمان تک کے تمام راستے موہالی جارہے ہیں،شائقین کا دیوانہ پن عروج پر جا پہنچا، چندی گڑھ ائیرپورٹ پر جہاں بے پناہ پروازوں کو سنبھالنا مشکل ہوگیا ہے وہیں ہوٹل مالکان کی بھی چاندی ہوگئی ہے ،روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا سیمی فائنل دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں شایقین کرکٹ چندی گڑھ پہنچ رہے ہیں ،بے پناہ پروازں کی آمد ائیرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کیلئے در د سر بن گئی،اتھارٹی نے ائیرپورٹ پر مکیش امبانی اور وجے مالیا جیسے سرمایہ داروں کو بھی اپنے طیارے پارک کرنے سے منع کردیا ہے۔ ارب پتی بزنس مینوں کے یہ طیارے مالکان کو اتار کر پارکنگ کیلئے امر تسر یا دہلی چلے جائیں گے ۔دوسری جانب موہالی میں ہوٹل مالکان کی بھی چاندی ہوگئی ہے ، شہر کے تمام بڑے ہوٹل بک ہوچکے ہیں ،ہوٹل کی انتظامیہ کے مطابق وہ مہمانوں سے معذرت کے لئے مجبور ہیں۔