29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ
جنگ نیوز -
حیدرآباد…حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ کا سلسلہ جاری ہے ، ایک ہزار173 ارکان اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ صبح8 بجے شروع ہوئی جو شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ بار کے انتخابات میں ایک ہزار173 وکلا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔صدارت کیلئے غلام اللہ چانگ، نثار درانی اور عبدالجبار خاص خیلی کے درمیان مقابلہ ہے جبکہ نائب صدارت کیلئے عبدالخالق لغاری اورمحمد عمران علوی کے درمیان مقابلہ ہے، انور جتوئی ، بشارت میمن ، نسرین قادری، شکیل احمد، اور ولی محمد جنرل سیکریٹری کے امیدوار ہیں۔