تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی: نسیم کلاتھ مارکیٹ کی خلاف ضابطہ تعمیرات مسمار، رپورٹ عدالت پیش

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . سندھ ہائی کورٹ کے ایک دو رکنی بنچ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو لسبیلہ میں واقع نسیم کلاتھ مارکیٹ کے نقشے کے برخلاف تعمیرات کو دو ہفتے میں منہدم کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔نسیم کلاتھ مارکیٹ ریزیڈنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن نے شکیل احمد ایڈوکیٹ کے توسط سے اپنی آئینی پٹیشن میں موقف اختیار کیا ہے کہ بلڈر نے لازیم اوپن سپس اور ڈکٹس مین تعمیرات کرکے بیچ دی ہیں جس کی وجہ سے پارکنگ ایریا بھی ختم ہوگیا ہے۔ عدالت نے بلڈنگ کے انسپکشن کیلئے ناظر کو کمشنر مقرر کیا تھا جس نے اپنی رپورٹ میں بے قاعدہ تعمیرات کی تصدیق کی ۔ عدالت نے مزید سماعت کیلئے12 اپریل کی تاریخ مقرر کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.