تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پاک افغان لویہ جرگہ بلانا ضروری ہے ،آفتاب شیرپاؤ

جنگ نیوز -
پشاور . . . . . سابق وزیرداخلہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ فاٹااور افغانستان میں پائیدار امن کے قیام کیلئے پاک افغان لویہ جرگہ بلانا ضروری ہے ۔پشاور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں سابق وزیرداخلہ اور پی پی پی شیرپاؤ کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں شہید ہونیوالوں کے لواحقین کسمپرسی کا شکار ہیں، ان کی امداد کیلئے ٹرسٹ قائم کیاجائے۔ آفتاب شیرپاؤکا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں اصلاحات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اصلاحات پر کوئی اختلاف نہیں ، قبائلی علاقوں کو قومی دھارے میں شامل کرنا ہی ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.