29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ماحولیات کی بہتری کیلئے عوام ارتھ آورمنائیں، الطاف حسین کی اپیل
جنگ نیوز -
لندن . . . . . متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ماحولیات کی بہتری کیلئے عالمی برادری کاساتھ دیتے ہوئے”ارتھ آور“منائیں اوررات ساڑھے 8بجے سے ساڑھے 9بجے تک تمام لائٹیں مکمل طورپر بندکردیں۔ ایم کیو ایم کے مرکزنائن زیرو سے جاری ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ گلوبل وارمنگ اورموسمیاتی تبدیلیوں سے لاحق خطرات سے نمٹنے کیلئے دنیا بھرمیں26مارچ ارتھ آورڈے کے طورپرمنایاجارہا ہے اورعالمی برادری کے ذمہ دار رکن کی حیثیت سے پاکستان کے عوام بین الاقوامی سطح پرکی جانیوالی کوششوں کابھرپورساتھ دینگی۔ الطاف حسین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عالمی برادری سے اظہاریکجہتی اورملک کوماحولیاتی آلودگی سے بچانے کیلئے26مارچ کورات ساڑھے8بجے تمام لائٹیں مکمل طور پر بند رکھیں ۔