تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پشاور:صوفی محمد کیخلاف مقدمے کی سماعت ملتوی

جنگ نیوز -
پشاور . . . . . پشاورکی سینٹرل جیل میں کالعدم نفاذ شریعت محمدی کے امیرمولانا صوفی محمد کے مقدمے کی سماعت سرکاری وکیل کی عدم موجودگی کے باعث نہ ہوسکی۔ عدالت نے دوسرے نامزد ملزم ایوب کی عبوری ضمانت کی درخواست نمٹادی ۔مقدمے کی سماعت سینٹرل جیل پشاور میں ہوئی ۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج عاصم امام نے سماعت کی۔ عدالتی حکم کے باجود صوفی محمد کیلئے سرکاری وکیل کا انتظام نہیں کیا جاسکا جس کے باعث مقدمے کی سماعت نہیں ہوسکی ۔ عدالت نے ایک بار پھرسرکاری وکیل فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ دوسرے نامزد ملزم خالد کی درخواست ضمانت پرعدالت نے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا جبکہ عدالت نے ملزم ایوب کی عبوری ضمانت کی درخواست نمٹا دی۔پولیس نے اسے دفعہ169 کے تحت بری الزمہ قراردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.