تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

نوشہرہ:پولیس آپریشن میں شدت پسند کمانڈر اور تین ساتھی گرفتار

جنگ نیوز -
نوشہرہ . . . . . نوشہرہ میں پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے آپریشن کے دوران شدت پسند کمانڈراور اس کے تین ساتھیوں کو گرفتارکرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے افغان مہاجر کیمپ ہوائی اکوڑہ خٹک اور مرہٹی بانڈہ میں سرچ آپریشن کیااور شدت پسندوں کے زیر استعمال مکانات سیل کرکے وزیر ستان سے تعلق رکھنے والے شدت پسند کمانڈر توصیف اللہ اور اس کے تین ساتھیوں کوگرفتار کرلیا گیا۔تین دن کے دوران گرفتار کیے گئے دس شدت پسندوں میں پانچ کا تعلق افغانستان سے ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.