تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ممبئی حملہ کیس : قصاب وفہیم انصاری کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست مسترد

جنگ نیوز -
راول پنڈی . . . . . راول پنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ممبئی حملہ کیس کے حوالے سے بھارت میں قید اجمل قصاب اور فہیم انصاری کو اشتہاری قرار دینے سے متعلق ایف آئی اے کی درخواست مسترد کردی ہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر3کے جج رانا نثار نے آج اڈٰیالہ جیل جاکر ، ممبئی حملہ کیس میں گرفتار ملزموں کا ٹرائل کیا ، اس موقع پر وکلا صفائی کے نہ آنے پر مقدمے میں مزید کارروائی نہ ہوسکی تاہم جج نے اجمل قصاب کو اشتہاری قرار دینے سے متعلق ایف آئی اے کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا ۔ فیصلہ میں اجمل قصاب اور فہیم انصاری کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست خارج کرتے ہوئے مقدمہ کی مزید سماعت نو اپریل تک ملتوی کردی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.