29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
شرجیل میمن اور تاج حیدر کی توہین عدالت پر سپریم کورٹ طلبی
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . سپریم کورٹ نے جسٹس ریٹائرڈ دیدار شاہ کے بطور چیئرمین نیب تقرر کیخلاف آئے فیصلے پر احتجاج کرنیوالے پیپلز پارٹی سندھ کے رہنماؤں تاج حیدر اور شرجیل میمن کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردئیے ہیں۔سپریم کورٹ نے دیدارشاہ کیس میں عدالت فیصلے پر سندھ اسمبلی میں مخالفانہ قرار داد پر ریکارڈ اور الزامات پر مبنی بیانات کا میڈیا ریکارڈ طلب کیا تھا ، اس ضمن میں عدالت کی طرف سے پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری جنرل تاج حیدر اور ایم پی اے شرجیل میمن کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرکے ان سے یکم اپریل تک جواب طلب کیا گیا ہے ۔عدالتی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ دونوں افراد نے عدالت کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی۔عدالت نے فیصلے کے خلاف سندھ میں ہڑتال کے دوران ہلاکتوں اور دیگر نقصانات کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔