تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

بھارت کو ہراکر فائنل کھیلنے کیلئے ہر کھلاڑی پرعزم ہے، محمد حفیظ

جنگ نیوز -
موہالی . . . . . . ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ جس طرح آسٹریلوی ٹیم کو شکست دی ہے، قومی ٹیم بھارت کو بھی سیمی فائنل میں ہرانے میں کامیاب ہوجائیگی۔موہالی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم اس وقت اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے، شاہد آفریدی بہترین انداز میں ٹیم کی قیادت کررہے ہیں، سیمی فائنل جیت کر فائنل کھیلنے کے لئے ٹیم کا ہر کھلاڑی پر عزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے اب تک بھارت کو ورلڈ کپ مقابلوں میں شکست تو نہیں دی، لیکن جس طرح آسٹریلیا کو34 میچز بعد پاکستان نے ہرایا، اسی طرح بھارت کو بھی زیر کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.