تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کے ایس ای:گزشتہ ہفتے کے مقابلے کاروباری حجم44 فیصد کمی

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . کراچی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کار محتاط دکھائی دیئے اور گزشتہ ہفتے کے مقابلے کاروباری حجم44 فیصد کمی کے بعد6کروڑ30 لاکھ شیئرز رہا۔جے ایس ریسرچ کی ایک رپورٹ کے مطابق سرمایہ مرکزی بینک کی جانب سے کیے جانیوالے مانیٹر پالیسی کے اعلان اورغیر فعال قرضوں کے اعداد و شمار میں اضافے کی خبروں کے باعث محتاط دکھائی دیئے اور کے ایس ای100 انڈیکس گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں0.5 فیصد کمی کے بعد11552 پوائنٹس پر بند ہوا۔رواں ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں سیمنٹ اور کیمیکلز نے بہتر کار کردگی دکھائی جس میں رواں ہفتے بالترتیب1.2 فیصد اور1.8 فیصد اضافہ دیکھا گیا جبکہ تیل و گیس کے شعبے میں1.3فیصد گراوٹ دیکھی گئی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.