29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
آئی سی سی ورلڈ کپ:انگلینڈ کا سری لنکا کو جیت کیلئے230رنز کا ہدف
جنگ نیوز -
کولمبو . . . . . آئی سی سی ورلڈ کپ کے چوتھے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کو سری لنکا کو جیت کے لئے دو سو تیس رنز کا ہدف دے دیا ہے۔کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور چھ وکٹ کے نقصان پر مقررہ پچاس اوورز میں دو سو انتیس رنز اسکور کئے۔انگلینڈ کا ٹاس جیت کر کھیلنے کا فیصلہ بہت زیادہ سود مند ثابت نہ ہوسکا۔اوپنر اینڈریو اسٹراس صرف پانچ رنز بنا کرآوٴٹ ہوگئے جبکہ آئن 25رن بنا کر پویلین لوٹ گئے،تاہم ان کے بعد آنے والے جوناتھن ٹراؤٹ اورراوی بوپارا نے سری لنکن بالرز کا ڈٹ کرمقابلہ کیا ، جوناتھن 86اوربوپارانے اکتیس رنز اسکور کئے۔ان کے بعد ای اون مورگن نے بھی اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور نصف سنچری اسکور کی۔ تاہم ان کے آوٴٹ ہونے کے بعد کوئی بھی بیٹسمین بڑا اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا اور یوں سری لنکاکی نپی تلی بالنگ کی بدولت انگلش ٹیم کوئی بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی اور مقررہ پچاس اوورز میں 229رنز ہی بنا سکی۔سری لنکا کی جانب سے مرلی دھرن نے دو جبکہ ، لاستھ مالنگا، تلکا رتنے دلشان ، اینجلو میتھیوزاور رنگانا ہیرتھ نے بالترتیب ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔