تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سلمان تاثیر قتل کیس : مزید 3 گواہان کے بیان قلمبند

جنگ نیوز -
راولپنڈی . . . . . انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سلمان تاثیر قتل کیس میں مزید 3گواہان کے بیانات قلمبند کر کے سماعت2اپریل تک ملتوی کر دی۔ راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج راجا اخلاق نے سلمان تاثیر قتل کیس میں گرفتار ملزم ممتاز قادری کا اڈیالہ جیل میں ٹرائل کیا۔ دوران سماعت تین پولیس اہلکاروں کے بیانات قلمبند کیے گئے۔ پولیس لائن میں ڈیوٹی محرر کے فرائض انجام دینے والے عمر فاروق نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرایا کہ ممتاز قادری کے اصرار پر اس کی ڈیوٹی گورنر پنجاب کے حفاظتی اسکواڈ میں لگائی گئی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.