تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پاکستان میں ارتھ آورکاآغاز،تمام زائد بجلی اور اس کے آلات بند

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج ارتھ آور(Earth Hour) منایا جاہا ہے اور اس سلسلے میں رات 8:30بجے لائٹیں بند کردی گئیں ہیں جو رات 9:30تک بندرہیں گی ۔آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ہاربر بریج اور اوپرا ہاؤس کی لائٹیں آرتھ آور کے سلسلے میں بند کردی گئیں۔ماحولیاتی تحفظ کیلئے دنیا بھر میں منائے جانے والے آرتھ آور کے سلسلے میں سڈنی ہاربر بریج اور اوپرا ہاؤس کی لائٹس بند کی گئیں۔اس موقع پر ہزاروں افراد اطراف کے علاقے میں موجود تھے۔آرتھ آور کے سلسلے میں آسٹریلیا سے لے کر دبئی تک اور دنیا کے کئی مشہور مقامات کی بتیاں ایک گھنٹے کیلئے بند کی جارہی ہیں۔پاکستان میں بھی ’ ارتھ آور‘ کے دوران غیرضروری روشنیاں ایک گھنٹے کیلئے بندرکھی جائینگی۔ اس ضمن میں جیو نیوز اور ڈبلیو ڈبلیو ایف نے بھی اشتراک کیا ہے جو ملک میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے بچاؤ کیلئے اٹھایاجانے والا سب سے بڑا قدم ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.