تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

بلوچستان کو تباہی سے بچانے کیلئے تخریب کاروں کو روکنا ہوگا، رئیسانی

جنگ نیوز -
کوئٹہ… . . . . . وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کو تباہی سے بچانے کیلئے تخریب کاروں کو روکنا ہوگا، اگر تخریب کاروں اور دہشت گردوں کا راستہ نہ روکا گیا تو بلوچستان کو تباہ ہونے سے کوئی نہیں بچاسکتا۔کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسلم رئیسانی نے کہا کہ حکومت تخریب کاروں کے سامنے ہرگز بے بس نہیں بلکہ انھیں کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچیت کے نام پر معصوم لوگوں کی ٹارگٹ کلنگ کرنے والوں پر اللہ کا قہر نازل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کی عدم فراہمی پر صرف احتجاج کرنا کافی نہیں بلکہ اس کے لیے تخریب کار اور دہشت گرد عناصر کی مذمت اور احتساب کرنے کی ضرورت ہے۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ بجلی کی عدم فراہمی پر زمین داروں کا احتجاج بالکل جائز ہے، بحیثیت زمین دار انھیں بھی بجلی نہ ہونے کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.