تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لیبیا کے حالات گانوں کی صورت میں پیش،برطانوی حملوں کی ویڈیو جاری

جنگ نیوز -
بن غازی…لیبیاکے شہر بن غازی میں اب تک باغیوں کاکنٹرول باقی ہے،،جہاں کے دو نوجوانوں نے موجودہ حالات کو گانے کی صورت میں پیش کیاہے۔۔ادھربرطانوی وزارت دفاع نے لیبیا کے شہروں اجدابیہ اور مصراتہ پرٹورناڈو ائیرکرافٹ کے حملے کی ویڈیوجاری کردی ہے۔ بن غازی میں رہنے والے طارق اورآدم کا کہناہے کہ انہوں نے شدید جنگ دیکھی ہے۔فائرنگ اور بمباری کی گھن گرج میں لاشیں دیکھی ہیں۔ایسی صورت حال میں میوزک کاسہارالیا۔لیکن اس میں بھی جنگ و جدل سے آزادی کاپیغام ہے۔ادھربرطانوی وزارت دفاع کی جانب سے لیبیا کے شہروں اجدابیہ اور مصراتہ پراہداف کو نشانہ بنائے جانے کی ویڈیو جاری کی گئی ہے،،جس میں ٹورناڈو ائیرکرافٹ کوحملہ کرتے دیکھا جاسکتاہے۔جس کے بعدباغیوں کواجدابیہ پر کنٹرولک مل گیا،،فرانس کاکہناہے کہ گزشتہ روز اتحادی افواج کے جنگی طیاروں نے لیبیاکے5ائی کرافٹ اور 2 ہیلی کاپٹر مار گرائے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.