تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لاہور،ہنجروال کے علاقے میں لکڑی کے گودام میں آتشزدگی

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور میں ہنجروال کے علاقے میں لکڑی کے گودام میں آگ لگ گئی۔ جس سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خا ک ہو گیا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق لکڑی کے گودام میں آگ شارٹ سرکٹ سے لگی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے گودام کو لپیٹ میں لے لیا۔ آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی سات گاڑیاں استعمال ہوئیں جنہوں نے ایک گھنٹے سے زائد کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.