تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

بالی وڈ فلم تیس مار خان آج جیو ٹی وی پر پیش کی جائے گی

جنگ نیوز -
کراچی…اکشے کمار کے فن کا شاہکار اور کترینہ کیف کے آئیٹم سانگ سے دھوم مچانے والی بالیوڈ فلم تیس مار خان آجپیش کی جائے گی جیو ٹی وی پر۔ گزرے ہر ماہ کی طرح اس بار بھی اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے جیو ٹی وی نے رواں ماہ کی نشریات کو تیس مار چ خان کا دلچسپ نام دیا ہے۔ اور اس منفرد ٹائیٹل تلے ناظرین کے لئے پیش کی جانے والی انیٹر ٹینمینٹ کی بہار میں سر فہرست ہے بالیوڈ کی پروڈکشن تیس مار خان۔دو ہزار دس کے آخری مہینے میں ریلیز ہونے والی مقبول ترین فلموں میں شامل ۔اس ایکشن پیکڈ کامیڈی میں مرکزی کردار بالیوڈ کھلاڑی اور سپر اسٹار اکشے کمار اور لاکھوں دلو پر اراج کرنے والی اسٹار اداکارہ کترینہ کیف نے نبھائے ہیں۔ فلم تیس مار خاں میں اکشے کمار اور کترینہ کیف دونوں کا کام لاجواب ہے لیکن فلم کی ریلیز سے پہلے ہی کترینہ پرفلمائے گئے اس کے آئیٹم سونگ شیلا کی جوانی نے تہلکہ مچا دیا۔ منی بدنام ہوئی کا نعم البدل کہلائے جانے والے اس گیت نے میوزک چارٹس پر اپنی برتری اور فلمی شائیقن میں اپنی مقبولیت اب تک برقرار رکھی ہے۔ کرائیگرفر کم ڈائیریکٹر فرح خان کے زیر ہدائیت بننے والی اس بگ بجٹ پرو ڈکشن کی کہانی انیس سو ساٹھ کی دہائی کی ایٹالئین فلم آفٹر دا فوکس سے ماخوز ہے اور اس کی سو پر ہٹ موسیقی وشال شیکھر اور شیریش کندر نے ترتیب دی ہے۔ بالیوڈ اسٹائل انٹرٹینمنٹسے بھرپور فلم تیس مار خان آج ستائیس مارچ اتوار کی شب نو بجے نشر کی جائے گی ،صرف جیو ٹی وی پر۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.