29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
سری لنکا کی نیوزی لینڈکے وزیراعظم کو سیمی فائنل دیکھنے کی دعوت
جنگ نیوز -
کولمبو…کرکٹ کے جنون نے سب کو ہی دیوانہ بنالیاہے ،،اب سیاست بھی کرکٹ کے رنگوں میں رنگنے لگی۔سری لنکا نے نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کوسیمی فائنل دیکھنے کی دعوت دے دی۔سر ی لنکا کے صدر راجا پاکسے نے نیوزی لینڈ کے وزیراعظم جان کیے کو سیمی فائنل دیکھنے کی دعوت دی ہے۔پہلا سیمی فائنل سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان منگل کو ہوگا۔1996 کے چیمپین سری لنکا نیوزی لینڈ سے ٹکرائے گا،،گزشتہ روز سری لنکا نے انگلینڈ کو10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔