29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
قرآن پاک کی بیحرمتی و توہین رسالت پر اوآئی سی کانفرنس بلائے، منورحسن
جنگ نیوز -
اسلام آباد…امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہا ہے کہ پاکستان کا اس وقت کوئی وزیر داخلہ نہیں،رحمن ملک بھارت اور امریکا کے نمائندے ہیں ۔انہوں نے توہین قرآن اور ناموس رسالت ﷺ کے موضوع پر ملک میں آل پارٹیز جبکہ عالمی سطح پر اسلامی سربراہی کانفرنس بلوانے کا مطالبہ بھی کیا ۔ اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام امریکی ریاست فلوریڈا میں قرآن کریم کی بے حرمتی اور ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کیخلاف خیبر پلازہ بلیو ایریا سے پارلیمنٹ ہاؤس تک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی سے خطاب میں سید منور حسن نے کہا کہ حکومت امریکی سفیر کو فی الفور بلا کر توہین قرآن کے واقعے پر احتجاج کرے ۔انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن اصل میں جنوبی پنجاب میں آپریشن کیلئے بہانہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جاری فوجی آپریشن بند کیا جائے اور پورے ملک میں متحارب گروہوں کے ساتھ مذاکرات کی میز سجائی جائے ۔