تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

چارسدہ:گرلز ہائی اسکول میں دھماکے سے عمارت کو جزوی نقصان

جنگ نیوز -
چارسدہ…چارسدہ سٹی کے علاقہ عمر آباد میں شدت پسندوں کی جانب سے میونسپل گرلز ہائی اسکول میں دھماکے کے نتیجے میں اسکول کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ تھانہ پڑانگ پولیس کے مطابق نامعلوم شدت پسندوں نے گزشتہ رات دو بجے کے قریب تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کی تعاون سے چلنے والی میونسپل گرلز ہائی اسکول میں بارود کا دھماکا کیا جس کی وجہ سے اسکول کے بیرونی دیوار اور کمروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا،تاہم دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے کے بعد جگہ کا معائنہ اور دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کیلئے بم ڈسپوزل سکواڈ طلب کیا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں دیسی ساخت کا بم استعمال کیا گیا ہے جبکہ اس میں ایک کلو کے قریب بارود استعمال ہوا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.