29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لاہور: اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کے امتحانات کیلئے ناقص انتظامات
جنگ نیوز -
لاہور… پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر پولیس کا تحریری امتحان ناقص انتظامات کے باعث ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔یوای ٹی لاہور میں اے ایس آئیزکے امیدواروں کا امتحان صبح آٹھ بجے شروع ہونا تھا۔ ناقص انتظامات اور امیدواروں کیلئے بیٹھنے کی جگہ کم ہونے کے باعث امتحان ایک گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا۔ امتحان کے موقع پر سکیورٹی کے بھی کوئی خاص انتظامات نہیں تھے۔