تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لاہور:مسیحی برادری نے ملعون امریکی پادری ٹیری جونزکیخلاف احتجاج

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور میں مسیحی برادری نے ملعون امریکی پادری ٹیری جونز کی طرف سے قرآن پاک کی بیحرمتی کیخلاف احتجاج کیا۔نولکھا چرچ میں ہونے والے احتجاج میں مسیحی برادری کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ انہوں نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔ مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ملعون پادری ٹیری جونز کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ درج تھا۔ مسیحی رہنما ڈاکٹر مجید ایبل نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیری جونز عالمی امن تباہ کرنے کے اقدام کا مجرم ہے امریکی حکومت اسے عبرتناک سزا دے۔ مسیحی برادری امت مسلمہ کے غم وغصہ میں برابر کی شریک ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.