29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
صدرزرداری نے جیل میں قید بھارتی گوپال داس کی سزامعاف کردی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاکستان کی جیل میں قید بھارتی قیدی گوپال کی باقی ماندہ سزا ختم کردی۔بھارتی قیدی گوپال داس گذشتہ27 سال سے پاکستان کی جیل میں قید تھا ۔ ایوان صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق صدر زرداری نے سپریم کورٹ آف انڈیا کی اپیل اور وزیرا عظم کی سفارش پر بھارتی قیدی کی سزا معاف کی ہے ۔ پندرہ روز قبل بھارتی سپریم کورٹ نے گوپال داس کی باقی ماندہ سزا معاف کرنے کی اپیل کی تھی ۔سرکاری ریکارڈ کے مطابق گوپال داس ولد بہاری لال کو جون1987 میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی ۔