تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ڈاکٹر فاروق ستار نے متحدہ سینٹرل کونسل کے قیام کا اعلان کردیا

جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستارمتحدہ سینٹرل کونسل کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی شمولیت کے پیش نظر ایم کیو ایم مرکزی کونسل کاقیام عمل میں لایا گیاہے۔ یہ بات انہوں نے کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل خورشید بیگم میموریل ہال میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہی۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور عوام کی فلاح وبہبود کے لئے ٹھوس لائحہ عمل ترتیب دینے کے لئے ایم کیو ایم میں شامل ڈاکٹرز، انجینئرز، سابق بیوروکریٹس،ریٹائرڈ فوجی افسران، دانشوروں کی ماہرانہ رائے طلب کی جائے گی۔ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سینٹرل کونسل کے ارکان تنظیمی پالیسیوں کی تشہیر،ایم کیو ایم کے انتخابی منشور اور سیاسی پرواگرام کی تیاری اورسیاسی و سماجی شخصیات سے روابط میں رابطہ کمیٹی کو معاونت فراہم کرے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.