تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پی پی حکومت مشرف دور سے زیادہ خطرناک ثابت ہوئی،لیاقت بلوچ

جنگ نیوز -
لاہور…جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک کا یہ کہناکہ امریکی ڈرون حملے روکنا ہمارے بس میں نہیں ا س بات کا اعتراف ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت امریکی مفادات کی حامی اور پاکستانی عوام کی دشمن ہے۔وہ منصورہ میں پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے ارکان سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت جنرل پرویز مشرف کے دور حکومت سے بڑھ کر عوام کے لیے خطرناک ثابت ہوئی ہے ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ پٹرولیم قیمتوں میں مزید اضافہ ملکی معیشت اور ترقی کا پہیہ روک دے گا۔ ۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھاکہ پنجاب حکومت ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافے کا تحریری اعلان کرے کیونکہ ڈاکٹرز کی ہڑتال سے مریض اور ان کے لواحقین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت پی سی ایس افسران کے مطالبات آئین و قانون کے دائرہ میں پورے کیے جائیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.