تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لیڈی ہیلتھ ورکرز کی گرفتاری کیخلاف ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان

جنگ نیوز -
اسلام آباد…ملک بھر کی لیڈی ہیلتھ ورکرز کی صدر بشری آرائیں نے 40 لیڈی ہیلتھ ورکز کی گرفتاری کے خلاف پیر کے روز سے آزاد کشمیرسمیت ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے جبکہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے پنجاب میں 142 ڈاکٹروں کی برطرفی پر احتجاجی تحریک کا دائرہ بڑھانے کا اعلان کیا ہے ۔مسلم لیگ ق کے جنرل سیکرٹری مشاہد حسین اور رکن قومی اسمبلی ماروی میمن کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں بشری آرائیں اور ڈاکٹر اجمل نے کہا کہ ڈاکٹروں اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ساتھ حکومتی سلوک انتہائی نازیبا ہے ۔مشاہد حسین نے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کے احکامات کی راہ میں روڑے اٹکا رہی ہے ۔ ماروی میمن نے کہا ہے کہ پارلیمان انصاف نہیں دے سکتی اس لیے وہ اگلے ہفتے لیڈی ہیلتھ ورکرز کے لیے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائرکریں گی ۔مشاہد حسین نے نیوز کانفرینس میں مزید کہا کہ ایک طرف ایف آئی اے مشرف کے وارنٹ نکال رہی ہے،دوسری جانب صدر زرداری کہتے ہیں کہ انہیں بے نظیر کے قاتلوں کا پتہ ہے جبکہ رحمان ملک کا کہنا ہے کے بے نظیر کے تمام قاتل گرفتار ہو چکے ہیں ۔آخر قوم کو بتایا کیوں نہیں جاتا کے بے نظیر کے قاتل کون ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.