تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

فلسطین فاوٴنڈیشن اور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام تصویری نمائش

جنگ نیوز -
کراچی…دنیا بھر میں اور مشرق وسطیٰ سمیت افریقی ممالک میں چلنے والی اسلامی بیداری کی تحریکیں بہت جلد آزادی ٴ فلسطین اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی نابودی پر منتج ہونگی۔ فلسطین فاوٴنڈیشن پاکستان ، آرٹس کونسل آف پاکستان اور پاکستان ایسوسی ایشن پریس فوٹو گرافرز کے زیر اہتمام منعقدہ تصویری نمائش فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف عملی نمونہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر غفور احمد (جماعت اسلامی)علامہ عباس کمیلی(جعفریہ الائنس)جنرل سیکریٹری PAPP حامد حسین ، قاضی احمد نورانی (فلسطین فاوٴنڈیشن و جمعیت علمائے پاکستان)،مظفر احمد ہاشمی( سابق رکن اسمبلی)،یونس بارائی(سابق رکن سندھ اسمبلی)اور فلسطین فاوٴنڈیشن کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی نے آرٹس کونسل میں منعقدہ تصویری ”آزادیٴ فلسطین اور عالم اسلام میں بیداری“ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انجمن طلبہ اسلام کے عامر شیخ ، اسلامی جمعیت طلبہ کے عبداللہ شجاعت اور بالا ورستان اسٹوڈنٹس کے اسلم انقلابی سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔تصویری نمائش میں ملک کے معروف آرٹسٹ کے فن پارے اور آرٹس اسکولوں اور جامعہ کراچی کے شعبہٴ آڈیو ویژول اسٹڈیز کے طلباو طالبات کے فن پارے پیشکیے گئے۔تصویری نمائش میں PAPP کی جانب سے فوٹو گرافر حضرات کی تصاویر کی بھی خصوصی طور پر نمائش کی گئی ہے۔نمائش میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔












متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.