29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
قرآن پاک کی بیحرمتی پر انٹرپول کو خط لکھ دیا ،رحمان ملک
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ گستاخ امریکی پادری ٹیری جونز طالبان اور القاعدہ کا ایجنٹ ہے، جس کے خلاف احتجاج جاری رہے گا، کا کہنا تھا کہ قرآن پاک کی بیحرمتی پر انٹرپولکو خط لکھ دیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ٹیری جونز نے قرآن پاک کی بے حرمتی کر کے پوری پاکستانی قوم اور مسلم امہ کے جذبات مجروح کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انٹرپول کو ٹیری جونز کی پریسٹ ہوڈ کے خاتمے کے لیے خط لکھا ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے علمائے کرام سے اس واقعے کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کرنے کی درخواست کی ہے۔