29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لہراتی منفرد رہائشی عمارت نے نیویارک کی خوبصورتی بڑھا دی
جنگ نیوز -
نیو یارک…امریکی شہر نیویارک کے علاقے مین ہیٹن کو وہاں کی منفرد و عالے شان عمارتوں کی وجہ سے دنیا بھر بیحد اہمیت حاصل ہے اور سیاحوں کی دلچسپی مزید بڑھانے کے لیے یہاں ایک منفرد رہائشی بلڈنگ کا بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔مشہور تعمیراتی ڈیزائنر Frank Gehryنے مین ہیٹن میں New York by Gehryنامی ایک76منزلہ رہائشی بلڈنگ تیار کروائی ہے جس کی اونچائی870فٹ ہے۔اس رہائشی بلڈنگ کی منفرد بات یہ ہے کہ اس کے بیرونی ڈھانچے کواسٹین لیس اسٹیل کی شیٹوں سے ڈھکا گیا ہے جس پر پڑنے والی روشنی اس بلڈنگ کو آڑھے ترچھے اور لہراتے ہوئے انداز میں پیش کرتی ہے۔ منفرد ڈیزائن کے ساتھ تیار کی گئی یہ بلڈنگ مین ہیٹن کی بلند و بالاعمارتوں میں شاندار اضافہ ثابت ہوئی ہے اور بیحد دور سے بھی انتہائی دلچسپ نظارہ پیش کرتی نظر آتی ہے۔