29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پنجاب حکومت پی سی ایس افسروں کو فوری رہا کرے،رابطہ کمیٹی
جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پی سی ایس ایسوسی ایشن پنجاب کے 1200افسران کی جگہ ڈی ایم جی افسران کی تعیناتی اور 73افسران کی گرفتاری پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ پی سی ایس افسران کے پرامن احتجاج اور جائز مطالبات کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جاتا اور ان کے مسائل حل کیئے جاتے لیکن ایسا نہیں ہو ا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی کابینہ کمیٹی ( ذوالفقارخان کھوسہ، وزیر قانون رانا ثناء اللہ اور سینٹر پرویز رشید نے17 جولائی 2010ء کو ان کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی تھی کہ باقی صوبوں کے پی سی ایس افسران کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا بھی جلد ازالہ کیا جائے گا تاہم تمام یقین دہانیوں کے باجود آج ان افسران کے مسائل حل کرنے کے بجائے الٹا انہیں غیر قانونی اور بلا جواز گرفتار کیا جارہا ہے جو ان افسران کے ساتھ کھلی ناانصافی ہے جس کی جنتی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ پی سی ایس کے افسران کو فی الفور رہا کیا جائے اور ان کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے ان کے حل کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں ۔ دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے نجی ٹی وی کیصحافی رشید چنا کے والد علی نواز چنا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مر حوم کے تمام سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مر حوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کر ے ۔(آمین )