29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
سجاول: پشتوں کی مرمت اور متاثرین کی مدد نہ کرنے کیخلاف کادھرنا
جنگ نیوز -
سجاول…دھرنے میں عوامی تحریک کے کارکنوں کے علاوہ سندھیانی تحریک کی خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پولیس نے دھرنے کے شرکا کو آگے جانے سے روکنے کے لئے ٹھٹھہ سجاول پل کو رکاٹیں کھڑی کر کے بلاک کردیا جس کے باعث سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عوامی تحریک کے صدرایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ توڑی بند اور ایس ایم بند کو دانستہ توڑا گیا جس کے ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں۔ سپریم کورٹ میں فلڈ کمیشن کی رپورٹ حکومت سندھ کے ایما پر پیش کی گئی ہے جسے مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مئی کے پہلے ہفتہ تک سندھ کے تمام بندوں کی مرمت مکمل نہ کی گئی تو پورے سندھ میں پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی۔سندھ میں سیلاب سے متاثرہ پشتوں کی مرمت نہ ہونے اور متاثرین سیلاب کی مدد نہ کئے جانے کے خلاف عوامی تحریک نے سجاول میں دھرنا دیا۔