تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

جے یو پی کا ممتاز قادری کی رہائی کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

جنگ نیوز -
لاہور…جمعیت علمائے پاکستان نوارنی گروپ نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قاتل ممتاز قادری کی رہائی کیلئے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے اسکی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔یہ اعلان جے یو پی کے رہنماؤں نے لاہور کے عتیق اسٹیڈیم میں تحفظ ناموس رسالت کنونشن میں کیا ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے معاملے پر حکومت مضبوط موقف اپنائے اور امریکا ملعون پادری کو گرفتار کرکے فوری سزا دے۔ انہوں نے عوام پر زوردیا کہ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی میں ملوث افراد کا گھیراؤ کریں ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے بعد ممتاز قادری پر مقدمہ چلانے کا کوئی جواز نہیں ،اسے فوری رہا کیا جائے ورنہ ملک گیر تحریک چلائی جائے گی اور اسلام آباد کا گھیراؤ کیا جائے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.