تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

دہشتگرد عوامی اجتماعات کو نشانہ بناسکتے ہیں، کرائسس مینجمنٹ سیل

جنگ نیوز -
اسلام آباد… نیشنل کرائسس مینجمنٹ سیل نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو خبردار کیا ہے کہ شدت پسند عناصر30مارچ کو پاک بھارت سیمی فائنل کرکٹ میچ کے بعد عوامی اجتماعات کو نشانہ بناسکتے ہیں ۔ نیشنل کرائسس مینجمنٹ سیل کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مراسلے میں آگاہ کیا گیا ہے کہ شدت پسندوں نے30مارچ کو پاک بھارت سیمی فائنل میچ کے بعد دہشتگردی کا منصوبہ تیار کرلیا ہے جس کے تحت قانون نافذ کرنیوالے اداروں اورعوامی اجتماعات کو نشانہ بناسکتے ہیں ۔ مراسلے میں متعلقہ حکام سے کہا گیا ہے کہ فاٹا اور ملک کے دیگر علاقوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کی ضرورت ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.