29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
امریکی پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا آج اپنی25 ویں سالگرہ منائینگی
جنگ نیوز -
نیویارک ... معروف امریکی پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا آج اپنی 25 ویں سالگرہ منائیں گی۔28 مارچ 1986 کو نیویارک میں جنم لینے والی لیڈی گاگاکا اصل نام Stefani Joanne Angelina Germanotta ہے۔ انہوں نے4 سال کی عمر میں پیانوبجانا سیکھا اور صرف 13 برس کی عمر میں انہوں نے اوپن مائیک نائٹ میں پرفارم کیا تھا ۔ اپنی کم عمری سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی لیڈی گاگا نہ صرف عمدہ گاتی ہیں بلکہ وہ ایک اچھی موسیقاربھی ہیں۔انہوں نے نیویارک یونیورسٹی سے میوزک اورکمپوزنگ کی تعلیم حاصل کی ہے ۔