29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جاپانی گیم کمپنی ننٹنڈو کا تھری ڈی ویڈیوگیم امریکا میں پیش
جنگ نیوز -
جاپانی گیم کمپنی ننٹنڈو کا تھری ڈی ویڈیوگیم امریکا میں پیش
نیویارک…جاپانی گیم کمپنیNintendo کی نئی ویڈیو گیم Nintendo 3 DS امریکا میں فروخت کے لیے پیش کر دی گئی۔ امریکی ویڈیو گیم شائقین کی طویل قطارNintendo 3 DS کو خریدنے کیلئے بے چین تھے۔ Nintendo 3 DS میں سہ جہتی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے، اور تھری ڈی فلموں کے بر عکس اسے دیکھنے کے لیے کسی خصوصی چشمے کی ضرورت نہیں۔ یہ گیم ویڈیو پلیئر کا کام بھی دے سکتا ہے اور اس سے تھری ڈی تصویریں بھی بنائی جا سکتی ہیں۔ننٹینڈو کمپنی کے ایک افسر کے مطابق یہ ویڈیو گیم ہر عمر کے لوگوں کوپسند آئے گا۔ Nintendo 3 DS جاپان اور یورپ میں فروخت کے لیے پہلے ہی پیش کیا جاچکا ہے۔