29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کوہاٹ ،دو گورنمنٹ بوائز اسکول دھماکا خیز مواد سے تباہ
جنگ نیوز -
کوہاٹ … کوہاٹ میں شدت پسندوں نے دو گورنمنٹ بوائز اسکولوں کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیا۔ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ درہ آدم خیل کے مطابق شدت پسندوں نے کوہاٹ میں ایف آر جواکئی کے علاقے جموں میں دو گورنمنٹ بوائز اسکولوں کو رات گئے دھماکا خیز مواد نصب کرکے تباہ کیا۔ دھماکے سے دونوں اسکول مکمل تباہ ہوگئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق درہ آدم خیل میں اب تک 30 جبکہ ایف آر جواکئی میں 3 سرکاری اسکولوں کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کیا جاچکا ہے۔