29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لیبیا،حکوت مخالفین کا سرت شہر پر قبضے کا دعویٰ
جنگ نیوز -
طرابلس … لیبیامیں حکومت مخالفین نے سرت کا کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حکومت مخالفین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کرنل قذافی کے آبائی شہر سرت کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ سرت کے ایک رہائشی کے مطابق پورا شہر آگ کا گولہ بن چکا ہے۔دوسری جانبفوجی آپریشن کی کمانڈ نیٹو نے سنبھال لی ہے۔ ناٹو کے کردار پر فرانس اور ترکی نے تحفظات کا اظہار کیاہے۔ حکومت مخالفین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سرت کاکنٹرول حاصل کرلیا ہے جبکہ امریکاکا کہنا ہے کہ فوجی کارروائی کا مقصد لیبیا میں اقتدار کی تبدیلی نہیں تھا۔ لیبیا کا کہنا ہے کہ ناٹو شہریوں کو قتل اور خوفزدہ کررہی ہے۔ امریکی سربراہی میں لیبیا کے خلاف ہونے والے فوجی آپریشن کی مکمل کمانڈ نیٹو نے سنبھال لی ہے۔ نیٹو کے سیکریٹری جنرل انڈرس فوگ راسموسن نے کہا کہ ان کا مقصد قذافی کو فوجوں سے شہریوں کو بچانا ہے۔ تاہم فرانس اور ترکی نے ناٹو کے کردار پر تحفظات کا اظہار کیاہے۔ امریکی وزیر خارجہ رابرٹ گیٹس کا کہنا ہے کہ فوجی کارروائی کا مقصد لیبیا میں اقتدار کی تبدیلی نہیں تھا۔ادھر لیبیا میں کھانے پینے کی اشیا کی قلت بڑھتی جار ہی ہے اور دارالحکومت طرابلس میں پیٹرول پمپوں پر لوگوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔عوام کا کہنا ہے کہ چیزوں کی قلت کے ذمہ دار اتحادی افواج ہیں۔ سمجھ میں نہیں آتا کہ وہ عوام کوآزاد کرانا چاہتے ہیں یا لیبیا سے کچھ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ایک شہری نے ٹیلے فون پر دعوی کیا ہے کہ مصراتہ میں حملوں کے دوران آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔