29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لاہور ، کراچی اور جدہ جانے والی پی آئی اے کی پروازیں کئی گھنٹے تاخیر کا شکار
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور سے کراچی اور جدہ جانے والی پی آئی اے کی پروازیں کئی گھنٹے تاخیر کا شکار رہیں جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ لاہور سے کراچی جانے والی فلائٹ پی کے سیون نائن سیکس 7اور جد ہ جانے والی پرواز پی کے 759 بھی 5 گھنٹے تاخیر کا شکار ہونے پرمسافروں نے ائیرپورٹ کے اندر پی آئی اے حکام کے خلاف شدید احتجاج کیا مسافروں کا کہنا تھا کہ ساڑھے آٹھ بجے والی فلائٹ کا کہہ کر ساڑھے گیارہ بجے کا کہا گیا اور بوڈنگ کارڈ دینے کے باوجود دوبارہ یہ کہہ کر واپس بھجوا دیا گیا کہ ابھی فلائٹ دستیاب نہیں ہے جبکہ مسافر بوڈنگ کارڈ لیے ائیر پورٹ پر موجود ہیں۔دوسری جانب پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ رات کے وقت پی آئی اے کی لاہور سے کراچی ڈومیسٹک فلائٹ نہیں جاتی۔جس کی وجہ سے آج صبح ساڑھے آٹھ بجے روانہ ہوگی جبکہ جدہ جانے والی پرواز تکینکی بنیادوں پر تاخیر کا شکار ہوئی۔