29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
فیصل آباد، ٹیکسٹائل سائزنگ انڈسٹری کی ہڑتال آج بھی جاری
جنگ نیوز -
فیصل آباد…حکومت کی جانب سے17فیصد سیلز ٹیکس واپس لیتے ہوئے نان رجسٹرڈ شعبے پر چار سے چھ فیصد سیلزٹیکس نافذ کیے جانے کے فیصلے کے باوجود بھی فیصل آباد میں ٹیکسٹائل سائزنگ انڈسٹری کی ہڑتال آج نویں روز بھی جاری ہے۔ٹیکسٹائل سائزنگ انڈسٹری کے چیرمین شکیل انصاری کا کہنا ہے کہ ابھی تک ان پر واضح نہیں کیا گیا کہ سائزنگ انڈسٹری کو سیلز ٹیکس کی چھوٹ دے دی گئی ہے اس لئے جب تک سائزنگ انڈسٹری پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ کا نوٹی فکیشن موصول نہیں ہوجاتا ہڑتال جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ زبانی وعدوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے اس لیے ہڑتال ختم کروانے کے لیئے فوری نوٹیفیکشن جاری کیا جائے۔ دوسری طرف خام مال نہ ملنے کے باعث لاکھوں پاور لومز بھی بند پڑی ہیں جس سے روزانہ اجرت پر کام کرنے والے مزدروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔