29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
فلم ’انداز اپنا اپنا‘کے اینیمیٹڈ سیکوئل کی تیاریاں ،عامر وسلمان باہر
جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…1994میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم "انداز اپنا اپنا" کے سیکوئل بنانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں تاہم سیکوئل میں عامر خان ، سلمان خان ،کرشمہ کپوراور روینہ ٹنڈن موجود نہیں ہونگے۔یہ نہیں ہیے کہ اس بلاک بسٹر فلم کے سیکوئل سے عامر و سلمان کو باہر نکالا گیا ہے بلکہ اس فلم کا سیکوئل3Dاور اینیمیٹڈ ہوگا۔ہدایتکار راج کمار سنتوشی اور پروڈیوسرونے سنہاکی اس کامیاب کامیڈی فلم میں سلمان خان اور مسٹر پرفیکٹ عامر خان کو پہلی بار ساتھ پیش کیا تھا۔تاہم انڈین فلم انڈسٹری میں یہ تجربہ پہلی بار کیا جارہا ہے کہ کسی کامیاب فلم کا سیکوئل اینمیٹڈ بنایا جارہا ہے اور اسکے کرداروں کے لیے آواز دینے کی اصل فلم کے اداکاروں کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔iRockفلمز کی پروڈکشن میں بننے والے بہترین کامیڈی فلم کے اس 3Dاینیمیٹڈ سیکوئل کو 2012میں سینما گھروں کی زینت بنایا جائیگا اوراس کے لیے ہدایتکار کی تلاش جاری ہے۔