29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لاہور سمیت پنجاب بھرمیں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کا28واں روز
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور سمیت پنجاب بھرمیں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال اٹھائیس ویں روز بھی جاری ہے۔ آؤٹ ڈور بند ہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کے ایک گروپ نے،تنخواہوں میں اضافے کیلئے، آؤٹ ڈور میں ہڑتال کر رکھی ہے۔ ہزاروں مریضوں کو بغیر علاج اسپتالوں سے مایوس لوٹنا پڑا۔ہڑتالی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھیں گے۔ ادھر محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرزسے مذاکرات جلد کامیاب ہوجائیں گے۔