29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جاپان میں تابکاری بڑھنے کے خدشات،ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی
جنگ نیوز -
ٹوکیو…تین دن جاری رہنے والے مثبت رجحان کے بعد آج ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی دیکھی جارہی ہے۔مختلف کمپنیوں کے مالیاتی نتائج توقعات سے کم ہونے اور جاپان میں ایٹمی بحران اور تابکاری بڑھنے کے خدشات کے سبب ایشیائی اسٹاک مارکیٹس مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ جاپان کے نکئی 225 انڈیکس میں85 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی،، ٹوپکس انڈیکس میں3ا عشاریہ 25 پوائنٹس کی کمی ہوئی، ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں اعشاریہ7 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔دوسری جانب جرمنی میں ریاستی الیکشن میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی شکست کے باعث یورو کی قدر میں بھی کمی کا رجحان دیکھا گیا۔