29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
وٹامنز سے بھرپور اسٹرابیری کئی بیماریوں کیخلاف مدافعت پیدا کرتی ہے
جنگ نیوز -
نیویارک … خوش رنگ، خوش شکل اور مزے دار اسٹرابیریز وٹامنز اور نمکیات سے بھرپورہوتی ہیں۔قدرت نے اس پھل میں کئی بیماریوں سے بچانے کی صلاحیت رکھی ہے۔امریکا میں کی گئی تحقیق کے مطابق اسٹرابیریزمیں مختلف وٹامنز، معدنیات اور جلد ہضم ہونے والے ریشے موجود ہوتے ہیں۔اس پھل میں وٹامن سی کی سب سے زیادہ مقدار پائی جاتی ہے۔اسٹرابیریز کھانے سے نہ صرف جلد پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں بلکہ یہ پھل کئی بیماریوں سے بچنے کیلئے قوت مدافعت بھی پیدا کرتا ہے۔اسٹرابیریز ، دانتوں کی صحت کیلئے بھی مفید ہیں۔